فتحِ معرکۂ حق،جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں 3روزہ تقریبات کا آغاز
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں 3روزہ تقریبات کا آغاز کر دیا گیاجہاں کلچرل نائٹ (میوزک کنسرٹ)، کرکٹ میچز، دفاعی نمائش اور روایتی دنگل کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نامور پہلوان صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔
ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کے زیراہتمام فتحِ معرکۂ حق بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ قومی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔ تمام سرکاری محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری عمارتوں کو قومی پرچموں سے سجایا جائے جبکہ شہر و ضلع بھر میں آئندہ 3 روز تک جشن کا سماں ہوگا، سکولوں، کالجوں، دفاتر اور پارکس میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔