انصاف کے دروازے بند، کوئی سننے کو تیار نہیں :طارق سلیم
جماعت اسلامی اشرافیہ اورفرسودہ نظام کے پیروکاروں کونشان عبرت بنادے گی
گجرات(سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کامیاب ممبرسازی مہم پر اہالیان گجرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کے ڈنگہ،کھاریاں،گجرا ت میں لگائے گئے ممبرشپ ڈرائیو کیمپ میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے ہمارا مان بڑھایا ،متحدومنظم ہوکر قائد تحریک حافظ نعیم الرحمن کے ہاتھ مضبوط کریں گے اورجماعت اسلامی کی یہ تحریک اشرافیہ اورفرسودہ نظام کے پیروکاروں کونشان عبرت بنادے گی، ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ملک میں بجلی گیس پٹرول کی قیمتوں میں آئے روزہوشربا اضافہ ہونے سے عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ اس گلے سڑے بدبودارنظام کے خلاف جہاں عام آدمی کی شنوائی مشکل ہے انصاف کے دروازے بند ہوچکے ہیں کوئی بات سننے کوتیارنہیں ہم چہروں کی تبدیلی نہیں بلکہ نظام تبدیل کریں گے جب تک ظالم اشرافیہ کواقتدارکے ایوانوں سے رخصت نہیں کیاجاتا چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔