معرکہ حق کی سالگرہ پر سیالکوٹ میں فلیگ مارچ
سڑک کنارے کھڑے شہریوں کی جانب سے شرکا کا شاندار استقبال ، نعرے بازی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر سیالکوٹ میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت منشا اﷲ بٹ اور سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر وقار خان نے کی۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی گلناز پاشا، اراکین اسمبلی فیصل اکرام اور شکیلہ آرتھر، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دوست محمد بھی موجود تھے ۔فلیگ مارچ میں پنجاب پولیس اور پیرا فورس کی گاڑیوں نے شرکت کی۔ قومی پرچموں سے سجی گاڑیوں کا قافلہ کچہری چوک سے شروع ہو کر خواجہ صفدر روڈ، ریلوے روڈ، علامہ اقبال چوک اور پیرس روڈ سے ہوتا ہوا دوبارہ کچہری چوک پہنچا۔ شہریوں نے بھی سڑکوں کے کنارے کھڑے ہو کر فلیگ مارچ کے شرکا کا بھرپور استقبال کیا۔فلیگ مارچ کے اختتام پر دفتر ڈپٹی کمشنر میں معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا۔