پاکستان نے 3 منٹ میں بھارتی طیارے گرا دئیے :بلال تارڑ

پاکستان نے 3 منٹ میں بھارتی طیارے گرا دئیے :بلال تارڑ

اب تو بس یہی جوڑی چلے گی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور میاں شہباز شریف

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی پہلی سالگرہ پر مسلم لیگ کیمپ آفس گکھڑ منڈی میں جلسہ منعقد کیا گیا ۔ رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ ،اراکین صوبائی اسمبلی وقار احمد چیمہ ،عدنان افضل چٹھہ نے شرکت کی ،وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ مصروفیت کے باعث شریک نہ ہوسکے ۔ بلال فاروق تارڑ نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے تھوڑے لوگوں کو زیادہ پر غالب کیا انسانی دماغ سے یہ جنگ باہر ہے ،عسکری ماہرین حیران ہیں کہ رافیل طیارے 300 کلومیٹر بھارت کے اندر پاکستان نے کیسے 3 منٹوں میں زمین بوس کر د ئیے ، دنیا افواج پاکستان کے پروفیشنل ازم کی معتقد ہوئی اب سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہے ، صدر ٹرمپ بھی پاکستان کی عزت و توقیر کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اب تو بس یہی جوڑی چلے گی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور میاں شہباز شریف۔ وقار احمد چیمہ نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص بھارت کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا ۔ عدنان افضل چٹھہ نے کہا کہ 6 مئی 2025کو ہندوستان نے ناپاک جسارت کی جس کا ہماری جانب سے جواب اسے دنیا بھر میں رسوا کر گیا، پاکستان ایئر فورس کے شاہینوں کا بھارت کو جواب دنیا بھر کے عسکری اداروں میں پڑھایا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں