ریلوے سٹیشن کی عمارت میں ادبی بیٹھک افتتاح کے بعد بند

 ریلوے سٹیشن کی عمارت میں ادبی بیٹھک افتتاح کے بعد بند

پلیٹ فارم پر لوہے کی رکاوٹیں ہٹاد ی گئیں ، دوبارہ گاڑیوں کی پار کنگ شروع

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سٹی ریلوے سٹیشن کی عمارت میں قائم ادبی بیٹھک افتتاح کے بعد سے اب تک بند جبکہ ریلوے پلیٹ فارم گاڑیوں کے سٹینڈ میں تبدیل ہو گیا ۔ ریڑھی بانوں نے بھی پلیٹ فارم پر ریڑھیاں کھڑی کرنا شروع کر دیں ۔6 ماہ قبل ضلعی انتظامیہ نے کھنڈر میں تبدیل سٹی ریلوے سٹیشن کی عمارت کی تزئین و آرائش کر کے اس جگہ پر ادبی بیٹھک بنائی تھی جس کا افتتاح اس کے وقت کے کمشنر نے کیا تھا لیکن افتتاح کے بعد سے ادبی بیٹھک ابھی تک بند ہے ،ادبی بیٹھک کے سامنے ریلوے پلیٹ فارم پر گاڑیوں کی پارکنگ قائم ہو چکی ہے ،ٹرین کی آمد رفت کے وقت گاڑیوں کا وہاں سے گزرنا کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے ۔محکمہ ریلوے کی جانب سے پلیٹ فارم پر لوہے کے بڑے گارڈ لگا ئے گئے تھے جو کہ وہاں سے ہٹاد ئیے گئے ہیں اب دوبارہ اس جگہ پر گاڑیاں کھڑی ہونا شروع ہو گئی ہیں ،شام ڈھلتے ہی یہ جگہ ا ند ھیرے میں ڈوب جاتی ہے ، جو لوگ ریلوے پلیٹ فارم پر واک کیلئے آتے تھے انہوں نے بھی یہاں آنا چھوڑ دیا ،منشیات کے عادی افراد نے اس جگہ کو آماجگاہ بنا رکھا ہے جبکہ پلیٹ فارم پر قائم پارکنگ سٹینڈ کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کو ایسے قبضہ مافیہ کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں