پو لیس مقابلوں میں2 خطرناک ڈاکو ہلاک ،ایک زخمی گرفتار

 پو لیس مقابلوں میں2 خطرناک ڈاکو ہلاک ،ایک زخمی گرفتار

راہوالی میں دکاندار کو زخمی کر نیوالاا بو بکر ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنا ، ساتھی فرار لدھیوالہ میں 35 وار داتوں میں مطلوب فیصل ساتھیوں کے ہاتھوں کو انجام کو پہنچا

لدھیوالہ وڑائچ ،عالم چوک ، راہوالی ،گوجرانوالہ(نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی ، نمائندہ دنیا ، کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ریکارڈ یافتہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ میں دوران واردات شہری حمزہ کو فائر نگ کر کے زخمی کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ڈاکو ابوبکر کو برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جبکہ اس کے 2 نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے تبادلہ میں ڈاکو ابوبکر اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو 27 اپریل کو تھانہ کینٹ کے علاقہ میں دوران ڈکیتی دکاندار حمزہ کو فائر مار کر فرار ہوا تھا۔تھانہ لدھیوالا وڑائچ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ میں خطرناک ڈاکو فیصل مشتاق اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جو نا روکی کا رہائشی تھا ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم موٹر سائیکل چوری، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم کی 35 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہو گئے ۔تھانہ سول لائن کے علاقہ میں اقدام قتل اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ریکارڈ یافتہ ملزم عثمان عرف کاکا گجر پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے فرار ہونے کی کوشش میں مبینہ طور پر حادثہ کا شکار ہو کر زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا ،پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں