کامونکے :مخالفین کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد
کامونکے (تحصیل رپورٹر)سابق رنجش پر 4افراد نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بتایا گیا ہے کہ موضع ہرپوکی کی آسیہ گھر میں موجود تھی کہ انور، طارق، محمد عباس اور محمد ریاض گھس آئے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ،صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔