اپر چناب نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد
اپر چناب نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش برآمد ریسکیو 1122کامسلسل سرچ آپریشن ،22سالہ نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ماڑی ٹھاکراں گاؤں، کامونکی میں اپر چناب نہر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 22سالہ نوجوان کی لاش ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے 30 گھنٹے کی مسلسل کوشش اور جدید سرچ تکنیک کے استعمال کے بعد برآمد کر لی۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو نہر سے نکال کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان کی لاش جائے حادثہ سے تقریباً 6 کلومیٹر دور نہر سے ملی۔واضح رہے کہ دو نوجوان اپر چناب نہر میں نہا رہے تھے کہ اس دوران ایک نوجوان پانی کی گہرائی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔ واقعے کی اطلاع 29 جون کو دوپہر تقریباً ساڑھے 11 بجے ریسکیو 1122 کو دی گئی تھی، جس کے بعد واٹر ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔