رنگ روڈ کے مجوزہ روٹ پر چیمبر آف کامرس کے تحفظات

رنگ روڈ کے مجوزہ روٹ پر چیمبر آف کامرس کے تحفظات

رنگ روڈ کے مجوزہ روٹ پر چیمبر آف کامرس کے تحفظات آبادی، مساجد، رہائشی علاقوں اور صنعتی یونٹس متاثر ہو سکتے :ریاض الدین شیخ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعلیٰ سطحی وفد نے گروپ لیڈر ریاض الدین شیخ اور صدر سید احتشام مظہر کی قیادت میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ملاقات میں زیر تعمیر سیالکوٹ رنگ روڈ منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے منصوبے کو شہری ترقی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر کی کوششوں کو سراہا، تاہم مجوزہ موجودہ الائنمنٹ پر بزنس کمیونٹی اور شہریوں کے تحفظات بھی سامنے رکھے ۔وفد کا کہنا تھا کہ موجودہ روٹ سے مقامی آبادی، دینی مدارس، مساجد، رہائشی علاقوں اور صنعتی یونٹس متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر وفد نے عوامی مفاد کے پیش نظر متعدد متبادل روٹس بھی تجویز کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں