ڈسٹرکٹ بار گجرات کا یومِ سیاہ، عدالتی بائیکاٹ اور احتجاجی ریلی

 ڈسٹرکٹ بار گجرات کا یومِ سیاہ، عدالتی بائیکاٹ اور احتجاجی ریلی

ڈسٹرکٹ بار گجرات کا یومِ سیاہ، عدالتی بائیکاٹ اور احتجاجی ریلی بارحملے کی ویڈیو بھی دکھائی گئی اور حملہ آوروں کے خلاف نعرے بازی کی گئی

گجرات (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات نے 28 جون 2004 کے بار حملے کی یاد میں یومِ سیاہ منایا۔وکلاء نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں، سیاہ جھنڈے اٹھائے ، دن بھر عدالتی بائیکاٹ کیا اور سیشن کورٹ سے چوک پاکستان تک احتجاجی ریلی نکال کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ اس موقع پر بار حملے کی ویڈیو بھی دکھائی گئی اور حملہ آوروں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سید فدا عباس ایڈووکیٹ کی زیر صدارت جنرل ہاؤس اجلاس منعقد ہوا، جس کی نظامت سیکرٹری بار مرزا کاشف بیگ ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس سے صدر بار، سیکرٹری بار اور دیگر سینئر وکلاء نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ 28 جون 2004 کو مسلح افراد نے بار روم میں داخل ہو کر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات پر حملہ کیا، جس میں متعدد وکلاء زخمی ہوئے ، بار کی املاک کو نقصان پہنچا اور بار کے تقدس کو پامال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گزشتہ 22 برس سے ہر جمعرات عدالتی بائیکاٹ کرتی آ رہی ہے ، جبکہ ہر سال 28 جون کو یومِ سیاہ منا کر اپنے احتجاج کا اظہار کیا جاتا ہے ۔اجلاس میں ممبر پنجاب بار کونسل چوہدری محمد نوید وڑائچ ایڈووکیٹ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں شرکاء نے سیشن کورٹ بار روم سے چوک پاکستان تک احتجاجی ریلی نکالی اور بار حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف نعرے بازی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں