سیالکوٹ:3انسانی سمگلر گرفتار، 80لاکھ سے زائد فراڈ بے نقاب
سیالکوٹ:3انسانی سمگلر گرفتار، 80لاکھ سے زائد فراڈ بے نقاب گرفتار ملزموں میں کفایت اللہ، محمد سلیم (اشتہاری) اور محسن شہزاد شامل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے تین انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک اشتہاری ملزم بھی شامل ہے ۔گرفتار ملزمان میں کفایت اللہ، محمد سلیم (اشتہاری) اور محسن شہزاد شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر 80لاکھ 80ہزار روپے کی مالی دھوکہ دہی کے مقدمات درج ہیں۔سب سے بڑے مقدمے میں ملزم کفایت اللہ نے ایک شہری کو البانیہ بھجوانے کا جھانسہ دے کر 56لاکھ 30ہزار روپے ہتھیائے تھے ۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کے مطابق انسانی اسمگلروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔