حکمرانوں سے نجات تک ترقی وخوشحالی ناممکن :ریحانہ ڈار

حکمرانوں سے نجات تک ترقی وخوشحالی ناممکن :ریحانہ ڈار

حکمرانوں سے نجات تک ترقی وخوشحالی ناممکن :ریحانہ ڈارحکمرانوں کو جمہوری اقدار کا احترام کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دینا چاہیے: پی ٹی آئی رہنما

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل نہیں کی جاتی۔ عوامی مسائل کے ذمہ دار روایتی سیاستدان ہیں، جنہوں نے بار بار اقتدار میں آنے کے باوجود ملک و قوم کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی اور حبس میں کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے خواتین، بزرگوں اور بچوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ، مگر حکمران عوامی مسائل سے بے پروا ہیں۔ حکمرانوں کو جمہوری اقدار کا احترام کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دینا چاہیے ، بصورت دیگر عوام انہیں اقتدار سے باہر نکال دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کے حصول کی خاطر جمہوری اقدار کو پامال کیا گیا، جو ملکی سیاسی تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں