دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا

 دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیا

دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو گیامرالہ بیراج پرپانی کی آمد 81ہزار 343کیوسک ریکارڈ کی گئی

علی پور چٹھہ (تحصیل رپورٹر) دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔مرالہ بیراج پر دریائے چناب میں 81ہزار 343 کیوسک پانی کی آمد جبکہ 53ہزار 870کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح خانکی بیراج پر پانی کی آمد 46ہزار 772کیوسک اور اخراج 39ہزار 327کیوسک رہا۔قادرآباد بیراج پر 60 ہزار 355 کیوسک پانی کی آمد اور 40 ہزار 830 کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قادرآباد۔کیو بی لنک نہر میں 19 ہزار 525 کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے تاکہ مختلف نہری نظام کے ذریعے زرعی اراضی کو پانی فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں