شہریوں کیلئے ٹھنڈے پانی کے سٹال، مفت ہیلمٹس بھی تقسیم

 شہریوں کیلئے ٹھنڈے پانی کے سٹال، مفت ہیلمٹس بھی تقسیم

شہریوں کیلئے ٹھنڈے پانی کے سٹال، مفت ہیلمٹس بھی تقسیم سٹی ٹریفک پولیس کا روڈ سیفٹی آگاہی پروگرام، حفاظتی سامان اور تحائف تقسیم

 گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات، آر پی او گوجرانوالہ اور سی پی او گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایات پر سی ٹی او گوجرانوالہ وسیم اختر کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ نے شدید گرمی کے پیش نظر سرکل وزیرآباد میں شہریوں کی سہولت کے لیے ٹھنڈے پانی کا خصوصی اسٹال قائم کیا، جہاں راہگیروں، مسافروں، بچوں اور دیگر روڈ یوزرز کو ٹھنڈا پانی فراہم کیا گیا۔اس موقع پر روڈ سیفٹی کے فروغ اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے سلسلے میں ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمٹس، حفاظتی آلات (سائیڈ ویو مررز، انڈیکیٹرز اور مڈ فلیپ) کے علاوہ مختلف تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔سٹی ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی سہولت، ٹریفک قوانین سے آگاہی اور روڈ سیفٹی کے فروغ کے لیے ایسے عوامی فلاحی اور آگاہی پروگرام آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں