گجرات :فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 6فوڈ یونٹس کو 65ہزار جرمانہ

گجرات :فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 6فوڈ یونٹس کو 65ہزار جرمانہ

گجرات :فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، 6فوڈ یونٹس کو 65ہزار جرمانہ 2.1کلوگرام زائدالمیعاد اور ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں

گجرات (سٹی رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے گزشتہ روز ضلع بھر میں 53 فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا۔دورانِ چیکنگ مختلف خلاف ورزیوں پر 19 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ، جبکہ 6 فوڈ یونٹس کو مجموعی طور پر 65ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کارروائیوں کے دوران 2.1کلوگرام زائدالمیعاد اور ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں۔ فوڈ سیفٹی قوانین اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل درآمد کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے معائنوں اور کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں