گجرات چیمبر اور پرتگال کی بزنس پروموشن تنظیم کے درمیان تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
گجرات (سٹی رپورٹر) پرتگال سے بزنس پروموشن آرگنائزیشن ائیبری پاک کے صدر و سی ای او گوہر رحمنٰ نے اپنے والد مرزا عطا الرحمن، سابق صدر گجرات چیمبر، اور ائیبری پاک پاکستان ریجن کے ڈائریکٹر محمد کامران خان کے ہمراہ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔
اس موقع پر صدر گجرات چیمبر احمد حسن سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے اور مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر گجرات چیمبر احمد حسن نے کہا کہ پرتگال کے دورے کے دوران گوہر رحمنٰ نے بہترین مہمان نوازی کی اور مختلف صنعتوں، خصوصاً دنیا کی سب سے بڑی کارک بنانے والی فیکٹری کا دورہ کرایا، جس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔گوہر رحمنٰ نے صدر گجرات چیمبر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے ۔