سیالکوٹ :محلہ بجلی گھر میں تجاوزات کی بھرمار، شہریوں کا کارروائی کا مطالبہ

سیالکوٹ :محلہ بجلی گھر میں تجاوزات کی  بھرمار، شہریوں کا کارروائی کا مطالبہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) محلہ بجلی گھر میں تجاوزات کی بھرمار کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل شہاب پورہ کے علاقے محلہ بجلی گھر، گلی قبرستان والی شاہ ابدال میں متعدد افراد نے اپنے گھروں کے سامنے کئی کئی فٹ تھڑے ، شیڈ اور بالکونیاں تعمیر کر رکھی ہیں، جس سے کشادہ گلیاں تنگ ہو گئی ہیں۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی اور انچارج پیرا فورس روباب سعید سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کا دورہ کر کے تجاوزات کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں