سیالکوٹ :مساج سینٹر سے فحش حرکات میں ملوث 10افراد گرفتار

سیالکوٹ :مساج سینٹر سے فحش  حرکات میں ملوث 10افراد گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مساج سینٹر پر پولیس کا چھاپہ، فحش حرکات میں ملوث 10 افراد گرفتار، منشیات بھی برآمد کر لی گئی ۔

تھانہ مراد پور پولیس نے مساج سینٹر پر چھاپہ مار کر فحش حرکات میں ملوث 5مردوں اور 5 خواتین کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ڈی ایس پی صدر سرکل کی نگرانی میں کی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد کے قبضے سے منشیات بھی برآمد ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں