صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر سے گجرات چیمبرکے وفد کی ملاقات

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر سے  گجرات چیمبرکے وفد کی ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار )صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احمد حسن نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے ملاقات کی ، اس موقع پر حاجی ناصر محمود ، منیر پشاوری اور حاجی زاہد بھی موجود تھے ۔

ملاقات کے دوران گجرات میں تعلیم کے فروغ، تعلیمی اداروں کی بہتری اور ضلع کی مجموعی ترقی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ممکنہ حل پر بھی گفتگو ہوئی۔ احمد حسن نے وزیر تعلیم کو گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کی دعوت دی جسے رانا سکندر حیات نے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد گجرات چیمبر کا دورہ کریں گے اور تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں