اگوکی ماڈل ٹائون، سڑکیں تباہ، سیوریج ناکارہ
ماہانہ لاکھوں روپے فنڈز جمع کرنے کے با وجود انتظامیہ کی غفلت سے علاقہ مسائلستان بن گیا،سہولیات کے فقدان کے با عث مکین کرب میں مبتلا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اگوکی ماڈل ٹاؤن کی انتظامیہ کی غفلت کے با عث سٹرکیں تباہ، سیوریج ناکام، گنداپانی گلیوں میں کھڑا رہنے سے تعفن اور بدبو سے گز رنا محال ہو گیا ۔ انتظامیہ کی غفلت ولاپروا ئی سے اگوکی ماڈل ٹاؤن مسائلستان بن گیا ، سہولیات کے فقدان کے با عث علاقہ مکین کرب میں مبتلا ہوگئے ،ماہانہ لاکھوں روپے فنڈر وصول کرنے کے باوجود اگوکی ماڈل ٹاؤن کا سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے رہائشی تعفن اور بدبو کے ماحول میں رہنے پر مجبور ہیں، متعدد با ر شکایات کے باوجود انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی ۔سٹرکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ ماہانہ لاکھوں روپے فنڈز اکٹھے کرنے کے باوجو د اگوکی ماڈل ٹاؤن میں کوئی کام نہیں ہورہا ۔ سیوریج کے گندے پانی اور بدبو کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہے اور ڈینگی پھیلانے کا خدشہ ہے ۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی کارکردگی عہدیدار وں کے ساتھ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر یا دیگر کسی آفیسر کے دورہ سے قبل انتظامیہ فوری طور پر کچھ علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کرکے سب اچھا دکھا دیتی ہے ۔ اگوکی ماڈل ٹاؤن نے رہائشیوں نے کمشنر گوجرانوالہ محمد علی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی ،اسسٹنٹ کمشنر سیالکو ٹ رانا صفدر شبیر سے اگوکی ماڈل ٹاؤن میں ہنگامی بنیادوں پرصفائی ستھرائی سمیت دیگر کاموں کا مطالبہ کیا ہے ۔