گیس کی قیمتوں میں ہوشر با اضافے سے گجرات کی پاٹری انڈسٹری بحران کا شکار
ماہانہ بل 35لاکھ سے 75لاکھ روپے تک پہنچ گیا ،افغانستان بارڈر بند ہو نے ایکسپورٹ نہ ہونے کے برابر ،حکومت انڈسٹری کو بچانے کیلئے اقدمات کرے ورنہ کاروبار ٹھپ ہو جائیگا :صنعتکار
گجرات (نامہ نگار )آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ سے گجرات کی پاٹری انڈسٹری بحران کا شکار ہو گئی، سوئی نادرن کمپنی کی طرف سے پاٹری انڈسٹری کو بھاری بل بھجوا د ئیے گئے جس سے پاٹری انڈسٹری سے وابستہ بزنس مینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، سابق صدر آل پاکستان پاٹری مینو فیکچرز ایسوسی ایشن حاجی اعظم رحمانی کا کہنا ہے کہ پاٹری انڈسٹری پہلے ہی بحران کا شکار ہے اور سوئی نادرن کمپنی کی طرف سے RLNG کے بلوں میں اضافہ کے باعث مینو فیکچرنگ لاگت بڑھ چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری 2026میں 11ڈالر جبکہ جولائی میں گیس کی قیمت 25.83ڈالر کر دی گئی اور 8ماہ میں ڈیڑھ گنا اضافہ سے پاٹری انڈسٹری پریشان ہے جس انڈسٹری کا بل 35 لاکھ روپے ماہانہ تھا اب ان کا بل 72 لاکھ روپے تک پہنچ چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت پاٹری انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کیلئے اقدامات کرے ،اگر حالات یہی رہے تو پاٹری انڈسٹری بند اور بے روزگاری میں اضافہ ہو گا، افغا نستان بارڈ ربند ہونے کے باعث پاٹری انڈسٹری کی ایکسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments