’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
راولپنڈی: (دنیا نیوز) یوم استحصال کے موقع پر مسلح افواج کا کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ایئر چیف نے اپنے جاری کردہ مشترکہ پیغام میں مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اقدامات علاقائی عدم استحکام میں اضافے اور انسانی مصائب کے تسلسل کا باعث بنتے ہیں، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کا گہرا تعلق کشمیر کے تنازع کے منصفانہ حل سے ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے، پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments