بلاول بھٹو دل بڑا کریں، لیڈر شکست پر روتے اچھے نہیں لگتے: طلال چودھری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ بلاول بھٹو دل بڑا کریں لیڈر شکست پر روتے اچھے نہیں لگتے۔

وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری کہتے ہیں کشمیریوں نے کام اور کارکردگی کو ووٹ دیا، طلال چودھری کی زیر صدارت پونچھ ڈویژن کا انتخابی جائزہ اجلاس ہوا، مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں نے شرکت کی، انتخابی مہم، تنظیمی امور اور پولنگ ڈے کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

طلال چودھری نے کہا پہلے دو مراحل میں مسلم لیگ ن کی کامیابی وفاقی و پنجاب حکومت کی کارکردگی پر کشمیری عوام کے بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے، پاکستان کا ہر علاقہ پنجاب جیسا بننا چاہتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...