ایبٹ آباد بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

بورڈ انتظامیہ کے مطابق میٹرک امتحانات میں طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کر لیں۔

بورڈ ذرائع کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 72 ہزار 364 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ مجموعی کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور بورڈ نے میٹرک 2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

نتائج کے مطابق عائشہ زیب نے 1167 نمبر حاصل کرکے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، فاطمہ جدون 1163 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ اسوہ مہرین 1160 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہیں۔

آرٹس گروپ میں زینب بی بی نے 1131 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نذیر عباسی نے کہا کہ والدین اور اساتذہ بچوں کی بہتر تربیت اور معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ طلبہ مستقبل میں مزید نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...