شیخوپورہ: مکان کی چھت گرنے سے لڑکا جاں بحق، 2 افراد زخمی
شیخوپورہ: (دنیا نیوز) مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک لڑکا جاں بحق، جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق واقعہ ٹھوٹھیاں والا شاہکوٹ روڈ صفدرآباد شیخوپورہ پر پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم نے ایک شخص کو موقع پر فرسٹ ایڈ مہیا کی جبکہ دوسرے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو صفدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 18 سالہ سفیان، 15 سالہ نعمان، جبکہ جاں بحق بچے کی شناخت 12 سالہ سیف کے نام سے ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments