آزاد کشمیر انتخابات: 34 شکایات درج کرائیں، الیکشن کمیشن نے کارروائی نہیں کی: شیری رحمان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بے ضابطگیوں سے متعلق پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو 34 شکایات جمع کرائی گئیں، تاہم کسی ایک شکایت پر بھی کارروائی نہیں کی گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شیری رحمان نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بے ضابطگیوں کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی؟
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) August 3, 2026
انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 34 شکایات جمع کرائیں، لیکن الیکشن کمیشن نے کسی ایک شکایت پر بھی ایکشن نہیں لیا۔
شیری رحمان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ الیکشن کمیشن کو جمع کرائی گئی تمام شکایات کی فہرست بھی شیئر کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments