کے پی پولیس میں انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ الگ الگ کرنے کا فیصلہ

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا پولیس میں انویسٹی گیشن اور آپریشن ونگ مکمل طور پر الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ انویسٹی گیشن کو انتظامی و مالی خودمختاری دی جائے گی، انویسٹی گیشن ونگ کو اے آئی جی سے ضلعی سطح تک الگ کمانڈ سٹرکچر دیا جائے گا، اصلاحات سے کرمنل جسٹس سسٹم میں شفافیت اور بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پراسیکیوشن سسٹم کو مزید مضبوط اور جوابدہ بنانے جا رہی ہے، پراسیکیوشن کی ناقص کارکردگی پر ذمہ داری کا تعین کیا جائے گا، پولیس انویسٹی گیشن کو آپریشن ونگ سے مکمل انتظامی آزادی دی جائے گی، اصلاحات کے بعد ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے پر خصوصی توجہ ہوگی۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ انویسٹی گیشن ونگ کو مالی اور انتظامی خودمختاری فراہم کی جائے گی، پولیس ایکٹ ترمیمی بل کا مسودہ جلد حتمی شکل دے دیا جائے گا، ضلعی، ریجنل اور صوبائی سطح پر الگ انویسٹی گیشن چین قائم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات سے جرائم کی روک تھام اور عوام کو بہتر انصاف کی فراہمی متوقع، تفتیشی نظام کی بہتری سے ملزمان کی بریت کی شرح کم کرنے کی کوشش ہے، جدید پولیسنگ کے لیے انویسٹی گیشن کا آزاد نظام ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...