ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، بہادرآباد میں جھڑپ، 3 افراد زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال گروپ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے جبکہ بہادرآباد میں پارٹی اجلاس کے بعد دونوں دھڑوں کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ، ہوائی فائرنگ اور پتھراؤ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ بہادرآباد میں پارٹی اجلاس کے بعد رہنماؤں کے درمیان اختلافات سامنے آئے، جس کے بعد ایم پی اے اعجاز الحق اور رہنما ذاکر کے ساتھ دوسرے گروپ کے کارکنوں نے ہاتھا پائی کی، انہوں نے الزام عائد کیا کہ منگلا شرما اور سبین غوری کے ساتھ بھی بدتمیزی کی گئی۔

دوسری جانب بہادرآباد کے قریب مشتعل کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی، ہوائی فائرنگ اور پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے الزام لگایا کہ دوسرے گروپ کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، جس سے ان کا ایک کارکن زخمی ہوا، جبکہ پتھراؤ میں بھی متعدد کارکن زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پارٹی دفتر میں شدید توڑ پھوڑ کی گئی اور وہاں نصب ڈی وی آر بھی ساتھ لے جائی گئی۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کے بعد یہ معاملہ اب مزید اسی انداز میں چلنا ممکن نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...