مبینہ جعلی پولیس مقابلہ میں نوجوان کی ہلاکت، 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
جیکب آباد: (دنیا نیوز) مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان کے ورثاء کے احتجاج کے بعد آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ میراں پور میں ہلاک نوجوان علی حیدر کے بھائی کی مدعیت میں فائٹر ٹو انچارج واحد چانڈیو، قائم ڈاھانی، نصیر الدین، ابراہیم، میر محمد اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول علی حیدر کو علاقے کے قریب سے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد اہلکار قائم ڈاھانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مدعی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے مخالفین سے پیسے لے کر اس کے بھائی کو قتل کیا، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments