حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان
اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 392 روپے 38 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 12 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 3 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مزید بتایا گیا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے جب کہ نئی قیمتیں یکم اگست سے 3 اگست تک لاگو رہیں گی۔
مزید برآں حکومت کی جانب سے یہ معمولی ریلیف عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور ملکی مالیاتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments