خیبر پختونخوا میں لوڈر رکشہ حادثے کا شکار : 2 خواتین جاں بحق،10 افراد زخمی

کوہاٹ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں لوڈر رکشہ حادثے کا شکار ہونے سے دو خواتین جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پنڈی روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں لوڈر رکشہ انٹرچینج پل سے نیچے گر گیا جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں جب کہ بچوں اور ایک خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے وقت  لوڈر میں 10 افراد سوار تھے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ریسکیو کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...