بارش اور کلاؤڈ برسٹ کا خدشہ، ناران تا جھیل سیف الملوک روڈ ٹریفک کیلئے بند
پشاور: (دنیا نیوز) شدید بارش اور ممکنہ کلاؤڈ برسٹ کے خطرے کے پیش نظر ناران سے جھیل سیف الملوک جانے والی سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
محکمہ سیاحت کے مطابق سڑک بند کرنے کا فیصلہ عوام اور سیاحوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب محکمہ نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی صورتحال بہتر ہونے تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
علاوہ ازیں محکمہ سیاحت کا کہنا تھا کہ صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد سڑک کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments