عراق سے مضبوط تعلقات کے خواہاں، فضائی حملوں میں ملیشیا گروپ کو نشانہ بنایا: سعودی عرب

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ایک حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ برادر ملک عراق کی حکومت اور عوام سے مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔

ریاض سے عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومتی عہدیدار نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں میں فضائی حملے عراقی عوام یا سرکار کے خلاف نہیں تھے۔ فضائی حملے کے ذریعے مسلح ملیشیا گروپوں کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سعودی عہدیدار نے کہا کہ عراق میں سرگرم مسلح ملیشیا گروپوں سے سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ تھا۔ ملیشیا گروپوں نے سعودی عرب کے اہم شہری اور اقتصادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، فضائی حملے ملیشیا گروپوں کے عسکری گوداموں تک محدود تھے۔

عہدیدار نے کہا کہ مسلح ملیشیا گوداموں سے سعودی عرب کے اہم مقامات پٹرولیم تنصیبات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

سعودی عہدیدار نے کہا سعودی عرب کا ردعمل کئی مہینوں سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرنے کے بعد آیا، دہشتگرد ملیشیا عراق کے مفادات سمیت عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

سعودی عہدیدار نے کہا کہ ملیشیا گروپ عراق کی سرزمین اور وسائل کو پڑوسی ممالک کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال کرتے آئے ہیں۔ یہ جماعتیں عراق کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...