تابوت اب امریکی فوج کے سازو و سامان کا حصہ بن چکے ہیں: خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز
تہران: (دنیا نیوز) خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہی نے کہا ہے کہ تابوت بھی امریکی فوج کے عسکری سازوسامان کا حصہ بن چکے ہیں۔
علی عبداللہی کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی اب ایران کو بخوبی سمجھ چکے ہیں، امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خطے میں کسی بھی جارحیت کی قیمت چکانا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ حملہ کر کے بچ کر نکل جانے کا دور ختم ہو چکا ہے، ایران کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
قبل ازیں ایرانی فوج نے بیان جاری کیا کہ اس نے کویت کے احمد الجابر ایئر بیس میں موجود امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے کیے ہیں، فائٹر طیاروں کے ہینگرز، سیٹلائٹ مواصلاتی نظام اور فوجی سازوسامان کے گوداموں پر حملے کیے۔
ایرانی فوجی نے مزید کہا کہ کارروائی قشم جزیرے پر ایک رہائشی عمارت پر امریکی حملے کے جواب میں کی گئی، احمد الجابر ایئر بیس خطے میں امریکی فضائی نگرانی اور آپریشنل معاونت کا اہم مرکز ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments