گوہر رشید کی عورت مارچ کے بعض پوسٹرز پر تنقید
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار گوہر رشید نے حالیہ پوڈکاسٹ میں عورت مارچ کے بعض پوسٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا ضروری ہے، تاہم اس کے اظہار کا انداز مہذب ہونا چاہیے۔
گوہر رشید کا کہنا ہے کہ خواتین کو کسی بھی صورت میں جنس کی بنیاد پر پیش نہیں کیا جانا چاہیے، اسی لیے میں فلموں میں آئٹم نمبرز کے بھی خلاف ہوں کیونکہ ایسے گانے خواتین کو محض ایک شے کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عورت مارچ میں بعض پوسٹرز کا انداز بھی غیر مناسب ہوتا ہے، اپنا مؤقف زیادہ شائستہ اور مؤثر انداز میں بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔
گوہر رشید کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ گئیں۔
کچھ صارفین نے ان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت مارچ میں استعمال ہونے والے بعض نعروں اور پوسٹرز پر اعتراض کیا جا سکتا ہے، جبکہ دیگر نے ان کی رائے سے اختلاف کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments