پاکستان ریلویز کی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس ایک ماہ کیلئے معطل

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور تا کراچی کے درمیان چلنے والی پاکستان ریلویز کی پریمیئم ٹرین شالیمار ایکسپریس کو ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق شالیمار ایکسپریس ٹرین لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی چلائی جاتی ہے۔

قلعہ ستار شاہ مسن کالر ریلوے پل سیلابی پانی سے متاثر ہونے کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ٹرین آپریشن معطل ہوگیا ہے۔

شالیمار ایکسپریس ٹرین پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلائی جاتی ہے۔

دوسری جانب، لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے، قراقرم ایکسپریس ٹرین کو اب براستہ ساہیوال کراچی چلایا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...