آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
تہران: (دنیا نیوز) سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے۔
رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب آبنائے ہرمز سے متعلق منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے عمان پر دباؤ ڈال رہے ہیں آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تہران کسی تیسرے ملک کے کردار کو مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمان کی آبنائے ہرمز کے مشترکہ علاقائی انتظام کی تجویز کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔
ایرانی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کا مکمل داخلی راستہ اور خارجی راستے کا ایک حصہ ایران کے کنٹرول میں ہونا چاہیے، پچاس، پچاس فیصد مشترکہ کنٹرول کا فارمولہ ایران کے مفاد میں نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments