فرانسیسی فٹبال ٹیم میں بڑی تبدیلی، زیڈان کو ہیڈ کوچ بنادیا گیا

پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان زیڈان کو فرانسیسی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

زیڈان ملک کے ایک اور سابق فٹ بالر دیدیئر ڈی چیمپس کی جگہ لیں گے جنہوں نے 14 برس یہ ذمے داریاں نبھانے کے بعد عہدے کو خیرباد کہہ دیا۔

حال ہی میں ختم ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 دیدیئر ڈی چیمپس کا اپنے ملک کیلئے آخری اسائنمنٹ تھا، ٹیم اُن کی کوچنگ میں سپین کیخلاف سیمی فائنل میں شکست کھا گئی اور چوتھی پوزیشن پر رہی۔

1998 میں فرانس کیلئے فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے والے زیڈان 5 برس سے کوچنگ اسائنمنٹ سے باہر ہیں، آخری بار اُنہوں نے سپینش کلب ریال میڈرڈ کی کوچنگ کی تھی۔

خیال رہے کہ 54 سالہ زیڈان کو دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑیوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔

امکان ہے کہ وہ 2030 میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ تک ٹیم کی کوچنگ کریں گے، اپنی تقرری پر زیڈان کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کی فٹ بال ٹیم کا کوچ بننا اُن کیلئے قابل فخر لمحہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...