سرگودھا: اسلحہ کے زور پر ساس سے مبینہ زیادتی کی کوشش، داماد کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا: (دنیا نیوز) نواحی علاقے میں اسلحہ کے زور پر ساس سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے داماد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق تھانہ صدر بھلوال کی حدود گاؤں 13 شمالی میں مبینہ طور پر داماد نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اپنی ساس سے زیادتی کی کوشش کی۔

خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے اسلحہ کے زور پر مبینہ زیادتی کی کوشش کی، تاہم اہل خانہ کے پہنچنے پر وہ اسلحہ لہراتا ہوا فرار ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...