ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف پابندیوں کے ایک نئے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے 8 تیل بردار جہازوں اور 10 مختلف اداروں کو نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

امریکی وزارتِ خزانہ کی ویب سائٹ پر جاری نوٹس کے مطابق یہ پابندیاں ایران کی تیل کی تجارت اور اس کے مبینہ "شیڈو فلیٹ" کے خلاف جاری اقدامات کا حصہ ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد تہران کی اس آمدنی کو محدود کرنا ہے جو، امریکی مؤقف کے مطابق، ایرانی ہتھیاروں کے پروگرامز اور خطے میں اس کے اتحادی گروہوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق نئی پابندیاں ایران کی توانائی برآمدات اور متعلقہ تجارتی نیٹ ورک پر مزید دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے اور امریکا و ایران ایک دوسرے پر حملوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...