امریکی مفادات پر حملہ برداشت نہیں، ٹرمپ کا ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی مفادات پر کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

فاکس نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج پر بیلسٹک میزائل حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور متعدد ایرانی میزائل فضا ہی میں تباہ کر دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم امریکی دفاعی نظام نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر سخت حملہ کیا جائے گا اور امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

انہوں نے عراق میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کو "نیا کینسر" قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا نے مل کر ان کے خاتمے کی کوشش کی ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...