اسرائیل کا حزب اللہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیل نے حزب اللہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تنظیم نے دھماکا خیز ڈرون کے ذریعے اسرائیلی فوج کی ایک انجینئرنگ گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان میں انجینئرنگ گاڑی پر ڈرون حملے کی کوشش کی گئی، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، جبکہ خبر کے مطابق اس واقعے پر حزب اللہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments