کوٹ مومن میں مبینہ طور پر زہریلا مشروب پینے سے دوشیزہ جاں بحق
سرگودھا:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں مبینہ طور پر زہریلا مشروب پینے سے دوشیزہ جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ فوارہ چوک کے قریب واقع ایک نجی پیزا شاپ پر پیش آیا،ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ متوفیہ کو اس کے کلاس فیلو نے ملاقات کے لیے بلایا تھا جہاں اسے مبینہ طور پر ’ سپیشل جوس‘ کے نام پر زہریلی چیز پلائی گئی۔
واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی کی حالت غیر ہونے پر اسے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
پولیس نے متوفیہ کے والد سیف اللہ کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
دوسری جانب تھانہ کوٹ مومن پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے جب کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments