فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ: منشیات فروش ہلاک، ساتھی فرار
فیصل آباد:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک مبینہ منشیات فروش ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔
اِسی طرح پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش شاہد ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ملزم شاہد منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔
دوسری جانب تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ نے ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments