جڑانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے مبینہ طور پر باپ کی جان لے لی

جڑانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے مبینہ طور پر اپنے والد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ چک نمبر 98 آر بی میں پیش آیا جہاں ملزم گلزار کو  اپنے والد پر جائیداد کی مبینہ غیر منصفانہ تقسیم پر رنج تھا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ الزام ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے اپنے والد سرور کو قتل کر دیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ ملزم گلزار سمیت تین افراد کے خلاف درج کر لیا ہےجب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...