پاکستان نے تیسری بار سینٹرل ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری بار سینٹرل ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی۔ قومی ٹیم نے 20-25، 16-25 اور 20-25 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستانی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہی اور ایک بھی میچ نہیں ہاری۔

وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے سینٹرل ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرنا پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

وزیراعظم نے کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل، نظم و ضبط اور مثالی ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھیلوں کے ہر میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی والی بال ٹیم کے لیے مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...