ایک سانس میں زیر آب 86 پش اپس لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

ہنوئی: (ویب ڈیسک) ویتنام میں ایک یوگا ٹیچر نے صرف ایک سانس میں پانی کے اندر 86 پش اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق 38 سالہ کمل کلوئی کا تعلق بھارت سے ہے جنہوں نے بتایا کہ کیلستھینکس اور سانس روکنے کی خصوصی مشق نے انہیں اکتوبر 2025ء میں ویتنام کے ایک سوئمنگ پول میں یہ کارنامہ انجام دینے کے قابل بنایا۔

اس سے قبل کمل کلوئی 2020ء میں بھی پانی کے اندر مسلسل 21 یوگا آسن انجام دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کے آفیشل کو بتایا کہ مجھے شروع ہی سے کچھ منفرد کرنے کا شوق تھا، جب بھی میں کسی کو عالمی ریکارڈ بناتے یا کوئی غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے دیکھتا، تو مجھے بھی حوصلہ ملتا تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ان کے 86 پانی کے اندر پش اپس کے ثبوت کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ طور پر ان کی کامیابی کی تصدیق کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...