اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب

اٹک: (دنیا نیوز) اٹک سے پانچ کروڑ روپے تاوان کے لئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب کرالی گئی۔

مسماۃ م دختر ضمیر کو 14 جولائی کو گھر سے اغوا کیا گیا، پولیس تھانہ سٹی اٹک نے گھر سے بھگانے کا روایتی مقدمہ 365 بی کے تحت درج کیا تھا، چند دن بعد اشتہاری مجرم زرغام نے لڑکی کے والد سے پانچ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

پانچ کروڑ روپے دیکر لڑکی واپس کرنے کا پیغام دیا گیا، مقدمہ میں اغوا برائے تاوان کی دفعات کا اضافہ کرکے کیس سی سی ڈی کے سپرد کر دیا گیا، سی سی ڈی اٹک کے ڈی او یاسر مطلوب کی سربراہی نے بدھ کی شام ہری پور میں زرغام کو پکڑنے کیلئے چھاپہ مارا۔

مقابلہ میں زرغام مارا گیا، دیگر ساتھیوں نے نشان دہی کی کہ مغویہ دوسرے گھر میں ہے، سی سی ڈی کی ٹیم نے دوسرے مقام سے لڑکی کو بر آمد کرلیا، زرغام گینگ کے اٹک میں موجود نیٹ ورک کا بھی سراغ لگا لیا، زرغام گینگ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لئے بھی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...