کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل، وطن روانہ
اسلام آباد:(دنیا نیوز) کویت کے وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنے وطن روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری مشرقِ وسطیٰ نے انہیں الوداع کیا۔
دورے کے دوران کویتی وزیرِ خارجہ نے پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، افرادی قوت اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) July 29, 2026
دوسری جانب ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments