نادرا کو ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈز مل گئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نادرا نے ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کامیابیوں پر تین ایوارڈز حاصل کر لیے۔

"ٹی اے ایف-اے بی ایل پبلک سیکٹر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایوارڈز 2026" پاکستان کے پہلے ایوارڈز ہیں۔

نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر "سٹیزن ایکسپیرینس آف دی ایئر" کا ایوارڈ دیا گیا، جبکہ پاکستان آن لائن ویزا سسٹم (POVS) پر "ایکسیلینس اِن ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن" کا ایوارڈ حاصل کیا۔

نادرا ٹیکنالوجیز کو ای سہولت پر "فن ٹیک سلوشن آف دی ایئر" ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے ایوارڈز تقسیم کیے۔

ایوارڈز ٹیک ایڈوائزری فورم اور الائیڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے منعقد کیے گئے تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...